بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے
بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف بپن روت کی بطور آرمی چیف تین سالہ مدت 31دسمبر کو ختم ہو رہی ہے اور نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند ناروینے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جنرل منوج نے رواں سال ستمبر میں وائس چیف آف آرمی سٹاف کا چارج سنبھالا تھا۔ اس سے قبل وہ بھارتی فوج کی ایسٹرن کمانڈ کے سربراہ رہے جو چین کے ساتھ ملحق 4ہزار کلومیٹر طویل بارڈر پر تعینات ہوتی ہے۔ جنرل منوج نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل ہیں جس کے بعدجون 1980ءانہوں نے 7ویں بٹالین، سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے کیریئر کے دوران جنرل منوج نے شمال مشرق اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دی۔ سری لنکا میں جب آپریشن ’پون‘ کیا گیا، اس دوران جنرل منوج وہاں ’پیس کیپنگ فورس‘ کا حصہ تھے۔ وہ میانمار میں واقع بھارتی سفارت خانے میں تین سال تک ڈیفنس اتاشی بھی رہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی بٹالین کی کمانڈ پر انہیں ’سینا میڈل‘ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ وہ وششت سیوا میڈل، اتی وششت سیوا میل، پرام وششت سیوا میڈل اور دیگر کئی اعزازات اپنے نام رکھتے ہیں۔ بھارتی فوج میں ’چیف آف ڈیفنس سٹاف‘ کا ایک نیا عہدہ قائم کیا گیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ جنرل بپن روت آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیے جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...