فحش فلموں کی ویب سائٹ پر فیل مرغ کی ان تصاویر اور مردانہ کمزوری کے درمیان کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

فحش فلموں کی ویب سائٹ پر فیل مرغ کی ان تصاویر اور مردانہ کمزوری کے درمیان کیا ...
فحش فلموں کی ویب سائٹ پر فیل مرغ کی ان تصاویر اور مردانہ کمزوری کے درمیان کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں فحش فلموں کی ویب سائٹس پر بھنے ہوئے فیل مرغ کی تصاویر اور ویڈیوز بہت زیادہ دیکھی جا ہی ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ تصاویر اور ویڈیوز ’زیوا‘ نامی کمپنی کی طرف سے دی جا رہی ہے جو کہ لوگوں کو آن لائن ڈاکٹر کی سروسز مہیا کرتی ہے۔ ان ویڈیو اور تصاویر کو فحش فلموں کی ویب سائٹس پر دیئے جانے کا مقصد مردوں کو فحش فلموں کے ایک سنگین نقصان سے متعلق آگاہی دینا ہے۔

زیوا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فحش فلمیں دیکھنے سے زیادہ سے زیادہ مرد جنسی عضو کی ایستادگی کے مسئلے سے دوچار ہو رہے ہیں۔ لوگ چونکہ کرسمس پر بھنے ہوئے فیل مرغ کھاتے ہیں اور اس سیزن میں فحش فلمیں دیکھنے کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے، چنانچہ یہ بہترین موقع ہے کہ ہم فیل مرغ کو علامت بناتے ہوئے لوگوں کو آگاہ کر سکیں اور ترغیب دے سکیں کہ وہ رواں سال کرسمس پر فحش فلموں کی ویب سائٹس پر وقت گزارنے کی بجائے اپنے خاندان کو زیادہ وقت دیں اور بھنے ہوئے فیل مرغ کی دعوتوں سے لطف اندوز ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...