مٹن کم ملنے پر شوہر نے اپنی بیگم کو آگ لگادی

مٹن کم ملنے پر شوہر نے اپنی بیگم کو آگ لگادی
مٹن کم ملنے پر شوہر نے اپنی بیگم کو آگ لگادی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شوہر نے مٹن کم دینے پر بیوی کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نوی ممبئی کی رہائشی37سالہ پلوی سروڈے نامی یہ خاتون ہاﺅس وائف تھی۔ اس کا 38سالہ شوہر ماروتی سروڈے محنت مزدوری کرتا تھا۔ 4دسمبر کی رات ڈنر میں پلوی نے مٹن بنایا اور اس کے شوہر کو قدرے کم سالن ملا۔جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اس وقت شراب کے نشے میں دھت تھا۔ اس نے بچوں کے سامنے بیوی کو آگ لگائی۔ ماں کو جلتے دیکھ کر بچوں نے چیخ و پکار کی اور ہمسایوں کو مدد کے لیے بلایا۔ پلوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پلوی نے اپنے نزعی بیان میں کہا کہ ”میرے شوہر نے غصے میں مجھے آگ لگائی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...