حکومت نے عوام کو نئے سال کا ایسا تحفہ دینے کی تیاری کر لی کہ پاکستانیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

حکومت نے عوام کو نئے سال کا ایسا تحفہ دینے کی تیاری کر لی کہ پاکستانیوں کی ...
حکومت نے عوام کو نئے سال کا ایسا تحفہ دینے کی تیاری کر لی کہ پاکستانیوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں گے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی طرف سے عوام کو نئے سال کا ایسا تحفہ دینے کی تیاری کر لی گئی ہے کہ سن کر پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے سسکتے پاکستانیوں کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اوگرا نے آئندہ سال کے آغاز میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی آمدنی میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 17پیسے سے 1روپے 91پیسے تک کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ مذکورہ کمپنیوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 1روپیہ 91پیسے جبکہ تندور والوں اور مقامی کمرشل صارفین کے لیے 31پیسے اضافہ ہو گا۔اسی طرح مختلف صنعتوں کے لیے قیمت میں اضافے کا پیمانہ مختلف رکھا گیا ہے، جیسا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لیے قیمت 1روپیہ 35پیسے بڑھائی جائے گی۔ یہ اضافی قیمتیں جنوری 2020ءسے جون 2020ءتک لاگو رہیں گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے گیس کی قیمتوں میں یہ تیسری بار بڑا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد