کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ،بڑی ٹیم نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی

کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ،بڑی ٹیم نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی
کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ،بڑی ٹیم نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آکر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت جانے سے پہلے پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اس حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز چند روز میں تمام معاملات فائنل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔جنوبی افریقہ کی اپریل کے شروع میں بھارت کے خلاف سیریز طے ہے جس سے پہلے وہ پاکستان آکر کھیل سکتی ہے۔ جنوری میں بنگلہ دیش نے پاکستان آنا ہے اس کے بعد فروری کے دوسرے ہفتے میں ایم سی سی الیون پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔پی ایس ایل 20 فروری سے 22 مارچ تک شیڈول ہے اور اس کے بعد جنوبی افریقہ ٹیم کی آمد یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

مزید : قومی