تحریک انصاف کی حکومت کواس وقت گھمبیر صورتحال کا سامنا ہے ، صحافی خاور گھمن کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اس وقت اپنے دور کی گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے ، ایک آرمی چیف کی مدت کی توسیع کا معاملہ ہے اوردوسرا ایک سابق آرمی چیف کوسزائے موت ہوچکی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے اسلم گھمن نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اس وقت اپنے دور کی گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے ، ایک آرمی چیف کی مدت کی توسیع کا معاملہ ہے اوردوسرا ایک سابق آرمی چیف کوسزائے موت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پرویز مشرف کے حوالے سے زیادہ پریشانی نہیں ہے کیونکہ حکومت کو امید ہے اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل منظور ہوجائے گی ۔