”کامران اور عمر اکمل پاکستان کیلئے میچ نہیں جیت سکتے اور۔۔۔“ مکی آرتھر نے اکمل برادران کے الزامات کا کرارا جواب دیدیا

”کامران اور عمر اکمل پاکستان کیلئے میچ نہیں جیت سکتے اور۔۔۔“ مکی آرتھر نے ...
”کامران اور عمر اکمل پاکستان کیلئے میچ نہیں جیت سکتے اور۔۔۔“ مکی آرتھر نے اکمل برادران کے الزامات کا کرارا جواب دیدیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اکمل برادران کی جانب سے پسندیدگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے سے متعلق الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال سے اکمل برادران کا وقت گزر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے افتخار احمد کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مکی آرتھر کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم انتظامیہ نے فیورٹ ازم کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ سے متعلق تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ گزشتہ ٹیم مینجمنٹ نے کھل کر فیورٹ ازم کو فروغ دیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو عزت نہیں دی گئی۔

انہوں نے ٹیم میں عدم شمولیت کی وجہ بڑھتی ہوئی عمر ہونے کے تاثر کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ اس وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ اپنے دور میں صرف چیمپینز ٹرافی جیتنے پر بھی مکی آرتھر اور ان کیساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر پاکستان میں موجودہ مکی آرتھر نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اکمل برادران میں میچز جیتنے کی صلاحیت نہیں ہے اور اس وجہ سے ہی وہ ٹیم سے باہر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا ”آپ ایسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرتے ہیں جو میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ عمر اور کامران اکمل پاکستان کیلئے میچز نہیں جیت سکتے۔ میرا خیال ہے کہ ان کا وقت گزر گیا ہے۔“

مزید : کھیل