پاکستان میں زراعت کے حوالے سے چین نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان میں زراعت کے حوالے سے چین نے بڑا اعلان کر دیا
پاکستان میں زراعت کے حوالے سے چین نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی سفیر یا ژنگ نے کہا ہے کہ چین نے زرعی شعبے میں اصلاحات لا کر ترقی کی، پاک چین تعاون سے زراعت اور کسانوں کو فائدہ ہوگا،چین زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے،چین اور پاکستان زرعی شعبے میں تعاون کیلئے قریب آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سرسبز کسان تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیر یا ژنگ کا  کہنا تھا کہ دونوں برادر ملکوں کے   درمیان سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں ورکنگ گروپ قائم کیا گیا،پاکستان کے ساتھ  زرعی شعبے میں حکومتی سطح پر تعاون کیا جا رہا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان بھر میں زرعی تحقیقاتی مراکز کے قیام میں تعاون کر رہے ہیں، کپاس اور دیگر فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے بہتر بیج کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں  آبپاشی، فشریز اور پھلوں کی پیداوار بہتر بنائی جائے گی، چینی کمپنیاں جوائنٹ وینچر کیلئے پاکستان آنا چاہتی ہیں،دونوں ملکوں میں تعاون سے زراعت اور کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید :

قومی -