پرویز مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سنانے والے ججوں کی تعیناتیاں کس سیاسی جماعت نے کی تھیں؟سینئر تجزیہ کار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار امتیاز گل نے کہاہے کہ تین ججوں نے پرویز مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سنایاہے ،ان میں سے ایک جج کی تعیناتی ن لیگ نے کی تھی ، دوسرے جج کی تعیناتی پیپلز پارٹی نے کی تھی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارامتیاز گل نے دعویٰ کیا کہ جن تین ججوں نے پرویز مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سنایاہے ،ان میں سے ایک جج کی تعیناتی ن لیگ نے کی تھی ، دوسرے جج کی تعیناتی پیپلز پارٹی نے کی تھی جبکہ تیسرے جج کی تعیناتی غیر سیاسی تھی اور اس تیسرے جج نے سزائے موت کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ بڑی عجیب بات ہے کہ جو وزیر اعظم تھے جن کی تجویز پر صدر ایمر جنسی لگاتے ہیں،ان کواس معاملے سے باہر رکھا گیا ، اس با ت کا ان ججوں کو جواب دینا ہوگا اور فیصلہ دینے والے ججز سپریم کورٹ کی نگرانی میں تھے اس لئے اس معاملے میں وضاحت کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے پہلے ہی اس فیصلے کے حوالے سے یہ نوید سنا دی تھی کہ کس قسم کا فیصلہ آرہاہے ؟