یو اے ای کے 48ویں قومی دن کے موقع پر تقسیم ایوارڈز کی تقریب

یو اے ای کے 48ویں قومی دن کے موقع پر تقسیم ایوارڈز کی تقریب
یو اے ای کے 48ویں قومی دن کے موقع پر تقسیم ایوارڈز کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 48وین قومی دن کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہونے اور امارات سے اظہار یکجہتی کے لئے 92نیوز ٹی وی چینل دبئی کی طرف سے تقسیم ایوارڈز کی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں مقیم 92نیوز ٹی وی کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود نے کیا تھا۔ تقریب میں مقامی اماراتی شیوخ اور پاکستان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی جس میں زیادہ تر تعداد بزنس مین حضرات کی تھی۔ تقریب میں محمد علی البوادی، محمد الہاشمی، شیخ عبید، سہیل المکتوم، یعقوب العلی، عبداللہ لشکیاری محمد، ڈاکٹر ظفر، کاشف انصاری، بلال موتی اور محمد اکرم بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ دیگر شرکاءمیں سابق سفیر پاکستان برائے بحرین جاوید ملک، عطا اللہ، محمد اکرم، جمیل اسحق، راجہ غلام قادر ، چوہدری محمد الطاف، میاں منیر ہانس، سجاد اکبر خان، راجہ محمد خان، زبیر خان، خلیل بونیری، عرفان افسر اعوان ، کامران ریاض ، خرم خواجہ،اقبال داﺅد، صلاح الدین، شوکت بٹ، لیاقت علی خان، شہباز خانم، سعیدہ،شمائلہ سحر، ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک اور دیگر تین سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔


دنئی کے ایک پوش ہوٹل میں انعقاد پذیر ہونے والی اس یادگار تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو ان کی احسن کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈز دیے گئے۔ اس موقع پر تقریب کے چیف آرگنائزر ، سی ای او المدثر نیوز ایجنسی اور 92 نیوز چینل کے بیورو چیف سید مدثر خوشنود نے کہا کہ امرات میں بے شمار پاکستانی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایسے پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جائے۔ خراج تحسین پیش کیا جائے اور حوسلہ افزائی کے ایوارڈز دئیے جائیں تاکہ وہ مزید محنت کر کے مزید کامیابیاں حاصل کریں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ سید مدثر خوشنود نے کہا کہ ایسی تقریبات پاکستان اور یو اے ای کے مابین مضبوط تعلقات کا باعث بھی بنتی ہیں۔ تقریب کے بارے مختلف شرکائے تقریب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں کام انجام دینے پر اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

مزید :

عرب دنیا -