عدالتوں کے فیصلے مارشل لا کا راستہ نہیں روک سکتے، سلیم صافی کا تجزیہ

عدالتوں کے فیصلے مارشل لا کا راستہ نہیں روک سکتے، سلیم صافی کا تجزیہ
عدالتوں کے فیصلے مارشل لا کا راستہ نہیں روک سکتے، سلیم صافی کا تجزیہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ مشرف کیلئے سب سے پہلے غدار کے الفاظ عمران خان کے منہ سے سنے تھے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش کی ہے،عدالتوں کے فیصلے مارشل لا کا راستہ نہیں روک سکتے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مشرف کیلئے سب سے پہلے غدار کے الفاظ عمران خان کے منہ سے سنے تھے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ پرویز مشرف کو بچانے کی کوشش کی ہے ، اس سے اچھی صورتحال کیاہوگی کہ مشرف کا وکیل رہنے والا اس وقت ملک کا وزیر قانون ہے ؟

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے مارشل لا کا راستہ نہیں روک سکتے کیونکہ جس ملک میں سیاستدانوں کی بزدلی کا یہ عالم ہو کہ مریم نواز ایک ٹوئٹ تک نہیں کرتی اورنواز شریف ملک سے باہر جاکر بیٹھ گئے ہوں تو وہاں ایک فیصلہ کس طرح مارشل لا کاراستہ روک سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ایک فوجی کی نہیں ہورہی بلکہ یہ بات غیر آئینی اقدام کرنے والے اور ججوں کوگھروں میں نظر بند کرنے والے کی ہورہی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد