وزیر اعظم کا دورہ ملائیشیا ملتوی ہونے کی وجہ کیاتھی ؟حکومت نے بتا دیا

وزیر اعظم کا دورہ ملائیشیا ملتوی ہونے کی وجہ کیاتھی ؟حکومت نے بتا دیا
وزیر اعظم کا دورہ ملائیشیا ملتوی ہونے کی وجہ کیاتھی ؟حکومت نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملائیشیا کا دورہ ملتوی ہونے کے پیچھے وجہ مسلم امہ کا اجتماعی مفاد ہے ،پاکستان کا خواب مسلم امہ کو اکٹھا کرن کا ہے ،پاکستان کسی ملک کے انفرادی مفاد کے ساتھ نہیں کھڑا ۔کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ دورہ ملائیشیا ملتوی ہونے کے حوالے سے میڈ یا پر قیاس آرائیاں ہوئیں اور وہاں نہ جانے کے حوالے سے میڈ یا کے ساتھ جڑے چیلنجز بھی چینلز کی زینت بنے ۔وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کو دور ہ ملتوی کرنے کے ساتھ جڑے محرکات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،انہوں نے بتا یا کہ پاکستان خطے میں بڑ ے پیمانے پر سٹریٹجک انٹرسٹ دیکھ رہا ہے ،او آئی سی بڑا پلیٹ فارم ہیں جس سے امہ کے ستاون ممالک جڑے ہوئے ہیں ۔پاکستان ملت اسلامیہ کو یکجا کرنے کا کردار اد ا کرنا چاہتا ہے ۔

مزید :

قومی -