تمام بیمار طبی بنیادو ں پر رہا اوربیمار پرویز مشرف کو سزائے موت؟ ارشاد بھٹی نے سوال اٹھادیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ تمام بیمار طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا اور بیمار پرویز مشرف کو سزائے موت ! مشرف نے کہا کہ میں بیمار ہوں اور میرا بیان یہاں آکر لے لیاجائے لیکن پھر ان کوکیوں نہ سنا گیا ؟
جیونیوز کے پروگرام ” رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ 1999کامارشل لاءاور 2007کو ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ اورپھر
ججو ں کا فارغ کیا جانا ،اس کے بعد پرویز مشرف کی رخصتی اوران پر غداری کا مقدمہ چلایا جانا پھر مشرف کا ملک سے باہر جانا ، خصوصی عدالت کی تشکیل نو اور اس کے بعد چار سطروں کا فیصلہ آنا ہے ،دوسری بات یہ ہے کہ تمام بیمار طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا اور بیمار پرویز مشرف کو سزائے موت !
ارشاد بھٹی کا کہنا تھاکہ مشرف نے کہا کہ میں بیمار ہوں اور میرا بیان یہاں آکر لے لیاجائے لیکن پھر ان کوکیوں نہ سنا گیا ؟ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف نے کہا تھا کہ میں وزیراعظم کی تجویز پر ایمر جنسی لگارہا ہوںاور اس میں 24پچیس لوگوں نے میر ی معاونت کی تھی، اس لئے ان کو بھی اس میں شامل کیاجائے ۔ انہوں نے کہاوفاقی حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کادفاع درست ہے ۔