وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالاجائے:میر ضیاء اللہ لانگو

وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے ...
وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالاجائے:میر ضیاء اللہ لانگو

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا ء اللہ لانگو نےکہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنےانفرادی نوعیت کےمسائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے ،وقت اورحالات کاتقاضاہےکہ تمام مسائل کاباہمی افہام و تفہیم سے حل نکالاجائے،جس کے یقینا انتہائی دوررَس نتائج برآمدہونگے،موجودہ صوبائی حکومت تمام مسائل کا حل تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ ہمیں دورِ جدید کے چلنیجز کے سامنا کرنے کیلئے اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مندہوکرجدید دنیا کے روبرو جاناہوگا۔اُنہوں نےکہا کہ ہم نوجوان نسل کےروشن اوربہترمستقبل کیلئےخدمت کاجذبہ رکھتے ہیں تاکہ اپنی نوجوان نسل کوبہترمستقبل اور اُنہیں  ہنر مند بنا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ