شاہین شاہ آفریدی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ،اب مداح نوجوان باولر کو کس ٹیم میں دیکھ سکیں گے ؟کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر آگئی

شاہین شاہ آفریدی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ،اب مداح نوجوان باولر کو کس ...
شاہین شاہ آفریدی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ،اب مداح نوجوان باولر کو کس ٹیم میں دیکھ سکیں گے ؟کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل گیا ،اس ضمن میں ان کاہمپشائر کاونٹی سے معاہدہ بھی ہو گیا۔روز باول ساوتھمپٹن کی کاونٹی ہمپشائر کے اعلان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کیلئے سائن کرلیا گیا ہے اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں کاونٹی کو دستیاب ہوں گے جو کہ ان کا پہلا کاونٹی سیزن ہوگا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ انگلینڈ میں کرکٹ انجوائے کی، پہلی مرتبہ کاونٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر وہ کافی پرجوش ہیں، وہ اس تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ساتھ اپنی کاونٹی کو سرخرو بنانے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ہمپشائر کاونٹی کے کرکٹ ڈائریکٹر جائلز وائٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ایک ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کے پاس پیس اور ورائٹی دونوں ہے اور وہ ٹیم کیلئے کافی اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -