”ہم اس وقت کن خطرناک حدودکی طرف جارہے ہیں“،ہمایوں اخترخان نے خبردار کردیا

”ہم اس وقت کن خطرناک حدودکی طرف جارہے ہیں“،ہمایوں اخترخان نے خبردار کردیا
”ہم اس وقت کن خطرناک حدودکی طرف جارہے ہیں“،ہمایوں اخترخان نے خبردار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ عمران خان کو اتنی سمجھ ہے کہ ہم اس وقت کس ڈائریکشن میں ہیں اور کن خطرناک حدود کی طرف جارہے ہیں؟ اس وقت نظام کوبچانے کیلئے عمران خان سب سے اہم کردار ادا کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پرویز مشرف کو اپنا موقف دینے کاحق نہیں ملا، عمران خان کو اتنی سمجھ ہے کہ ہم اس وقت کس ڈائریکشن میں ہیں اور کس خطرناک علاقے کی طرف جارہے ہیں؟

ہمایوں اختر خان کا کہنا تھاکہ اس وقت نظام کوبچانے کیلئے عمران خان سب سے اہم کردار ادا کریں گے ۔مشرف کیس میں جلد باز ی سے کام لیاگیا اور قانونی تقاضے پور ے نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کہ ایک اہم ادارے میں غم وغصے کی لہر دوڑے گی تو اس ادارے میں اس حوالے سے بڑے سخت تحفظات ہوتے ہیں ، اس لئے میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ ہم اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں اورعمران خان سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر ہونے کے ناطے دیکھ رہے ہیںکہ ملک کی کشتی کو اس بھنور سے کیسے نکالناہے ؟

مزید : قومی