”ملک میں گندم کا بحران تھا اور خزانے میں صرف۔۔۔“ نفیسہ شاہ نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سنگین غداری کیس پر عدم پیش رفت کی وجہ بتادی

”ملک میں گندم کا بحران تھا اور خزانے میں صرف۔۔۔“ نفیسہ شاہ نے پیپلز پارٹی کے ...
”ملک میں گندم کا بحران تھا اور خزانے میں صرف۔۔۔“ نفیسہ شاہ نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سنگین غداری کیس پر عدم پیش رفت کی وجہ بتادی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے ہم نے سنگین غداری کیس پر پیش رفت اس لئے نہ کی کہ ملک میں گندم کابحران تھا اورخزانے میں صرف تین ارب ڈالر تھے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس وقت عمران خان روتے ہیں کہ جب ان کوحکومت ملی تو معیشت کابرا حال تھا لیکن جب پیپلز پارٹی کو حکومت ملی تو خزانے میں صرف تین ارب ڈالر تھے اور گندم کی کمی تھی، اس لئے ہم نے سنگین غداری کیس پر پیش رفت نہیں کی ۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے باوجود اٹھارویں ترمیم کرکے مارشل لا کاراستہ بند کیا ، آج بھی کتنے اٹھارویں ترمیم کے دشمن ہیں؟ہم نے راہ ہموار کی تھی کہ آنیوالی حکومت یہ چیزیں آگے لیکر چلے ۔

مزید : قومی


loading...