سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں،اہم معاشی منصوبہ ہے:اسد عمر

سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں،اہم معاشی منصوبہ ہے:اسد عمر
سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں،اہم معاشی منصوبہ ہے:اسد عمر

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں دوست ممالک کو فائدہ حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں چھپانے کی کوئی چیز نہیں ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینارخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ہے، چینی بھائیوں کے ساتھ یہ ایک اہم معاشی منصوبہ ہےجسکے دونوں ممالک کےلیےفوائد ہیں،وہم اورگمان کاکوئی علاج نہیں،سود  اداکرنے کےلیےبھی قرض لےرہے ہیں لیکن اِس کی وجہ سی پیک نہیں ،صنعت، زراعت اورسیاحت کوبہترکریںگےتومعیشت بہتر ہوجائے گی۔اسدعمرکاکہناتھاہماری سرحدیں دنیا کےاہم ممالک چین اوربھارت سےملتی ہیں، بھارت میں انتہا پسندی پر یقین رکھنے والی حکومت ہےلیکن امیدہےکہ بہترلیڈرشپ آئےگی جوخطے کی بہتری پرتوجہ دے گی،ہماراہمسایہ ایران ہےجس پرامریکانےپابندی عائد کر رکھی ہے،ہمیں ایران کےراستے ترکی اورمشرق وسطی کی ریاستوں تک جانا تھامگرامریکا کی پالیسی آڑے آگئی دوسری جانب افغانستان کی صورت حال بھی سب کے سامنے ہے۔اسد عمر نےکہاکہ ایسٹ انڈیا سےلوگ غربت سے نکلے جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،علاقائی تجارت کی وجہ سے ایسا ہواتھا،پاکستان کی ترقی پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے،چین یا امریکا کی نہیں،سی پیک کےحوالے سے ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ  دونوں دوست ممالک کوفوائدحاصل ہوں۔

مزید : قومی