چین نے سی پیک کی شکل میں پاکستان کو بہت بڑا تحفہ دیا،منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی:اسد قیصر

چین نے سی پیک کی شکل میں پاکستان کو بہت بڑا تحفہ دیا،منصوبے سے پاکستان کی ...
چین نے سی پیک کی شکل میں پاکستان کو بہت بڑا تحفہ دیا،منصوبے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی:اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہچین نے سی پیک کی شکل میں پاکستان کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے، پاکستان 30 سال سے جنگ کی کیفیت سے گزر رہا ہے، اب سی پیک سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینارسےخطاب کرتےہوئےاسدقیصرکاکہناتھاکہچین نےسی پیک کی شکل میں پاکستان کوبہت بڑاتحفہ دیاہے،اِس سےپاکستان کی معاشی ترقی تیز ہوجائے گی اورپارلیمنٹ کاکرداربھی سی پیک کےلیےبہت اہم ہوسکتا ہے،ہم چاہتےہیں کہ بحث نتیجہ خیزہوکہ سی پیک سےکیسےفائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے؟چین نے سی پیک کی شکل میں پاکستان کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے، اس سے پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہوجائے گی اور پارلیمنٹ کا کردار بھی سی پیک کے لیے بہت اہم ہوسکتاہے۔اسدقیصرکاکہناتھاکہ پاکستان30سال سےجنگ کی کیفیت سےگذررہاہے،پہلےافغان جنگ پھردہشتگردی کےخلاف جنگ سےپاکستان کی معیشت کو انتہائی نقصان پہنچا۔اُن کاکہناتھاکہ اَب سی پیک سےپاکستان کی تقدیربدل جائےگی،اِس منصوبے کےلیے پارلیمان اہم کردار ادا کرے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات بڑھانا اصل ٹارگٹ ہے، افریقہ میں بہت بڑی مارکیٹ خالی پڑی ہے جس تک پہنچا جاسکتا ہےجبکہ مشرق وسطیٰ بھی بہت بڑی مارکیٹ ہے۔