”یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گر ے گا“تجزیہ کار سہیل وڑائچ کاالارمنگ تجزیہ

”یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گر ے گا“تجزیہ کار سہیل وڑائچ کاالارمنگ تجزیہ
”یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گر ے گا“تجزیہ کار سہیل وڑائچ کاالارمنگ تجزیہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ ابھی خطرہ ٹلانہیں ہے ، ابھی یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گرے گا ،اب ایک طرف ادارے ہیں اورایک طرف حکومت ہے ، فرنٹ پر حکومت ہوتی ہے اور کوئی بھی طوفان آئے تونزلہ حکومت گرتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ معاملہ کدھر کوجائے لیکن اس سے کچھ نہ کچھ تبدیلیاں ضرور جنم لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب اداروں میں اتھل پتھل اور کھینچا تانی ہوتو ایک ادارے کی طرف سے کچھ نہ کچھ تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔

سہیل وڑائچ کاکہناتھا کہ ابھی خطرہ ٹلانہیں ہے ، ابھی یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گرے گا ،اب ایک طرف ادارے ہیں اورایک طرف حکومت ہے ، فرنٹ پر حکومت ہوتی ہے اور کوئی بھی طوفان آئے تونزلہ حکومت گرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت اصولوں کی قربانی دیکر درست سمت جارہی ہے لیکن بعض اوقات یہ قربانی الٹی پڑ جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد