سابق چیف جسٹس صاحبان کا احتساب کون کرے گا ؟کامران خان نے سوال اٹھا دیا

سابق چیف جسٹس صاحبان کا احتساب کون کرے گا ؟کامران خان نے سوال اٹھا دیا
سابق چیف جسٹس صاحبان کا احتساب کون کرے گا ؟کامران خان نے سوال اٹھا دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی کامران خان نے سابق چیف جسٹس صاحبان کے خلاف احتساب کی کارروائی کرنے کا سوال اٹھا دیا ۔دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے کامران خان نے کہاکہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کااحتساب ہوگیالیکن سابق چیف جسٹس صاحبان ارشادحسین ، شیخ ریاض ،ناظم صدیقی اور عبدالحمید ڈوگر کا احتساب کون کرے گا جن کی جانب سے نظریہ ضرورت کے تحت نظریہ ضرورت کے نفاذ ، آئین کو معطل کرنے، ایمر جنسی کے نفاذ اور پی سی او کے تحت حلف اٹھانے کو جائز قراردیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پس منظر نے ان سوالات کوجنم دیا ہے جوایک سابق آرمی چیف کو آئین کے آرٹیکل6کے تحت سزائے موت سنانے کے فیصلے کے بعد بناہے۔

مزید : قومی


loading...