دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل (ر)اعجاز اعوان نے سابق صدر پرویز مشرف کوبچنے کاآسان طریقہ بتادیا

دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل (ر)اعجاز اعوان نے سابق صدر پرویز مشرف کوبچنے کاآسان ...
دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل (ر)اعجاز اعوان نے سابق صدر پرویز مشرف کوبچنے کاآسان طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار میجرجنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو معافی کیلئے صدر کودرخواست دینی چاہئے ،وہ صدر پاکستان بھی ہیں اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ، وہ پرویز مشرف کو معاف کرسکتے ہیں۔
اے آروائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے میجرجنرل (ر)اعجاز اعوان نے کہا کہ پرویز مشرف کو معافی کیلئے صدر کودرخواست دینی چاہئے ،وہ صدر پاکستان بھی ہیں اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ، وہ پرویز مشرف کو معاف کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بہترریلیف ملنے کاایک آسان طریقہ ہے بجائے یہ کہ ایک لمبے قانونی چکر میں پڑیں ۔
اعجازاعوان کاکہناتھا کہ پرویزمشرف بیمار ہیں اوراس حالت میں وہ واپس بھی نہیں آسکتے ، وہ خود بھی آرٹیکل45کے تحت نوازشریف کوریلیف دے چکے ہیں ۔اس لئے ان کیلئے آسان راستہ یہ ہے وہ اسی آرٹیکل کے تحت صدر پاکستان سے معافی کی درخواست کریں کیونکہ اس سے پہلے بھی آرٹیکل45کے تحت معافیاں ہوتی رہی ہیں۔

مزید :

قومی -