سندھ حکومت نے اوگرا کا245فیصد گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

سندھ حکومت نے اوگرا کا245فیصد گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
سندھ حکومت نے اوگرا کا245فیصد گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے اوگرا کا245فیصد گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

نجی ٹی  وی کے مطابق سندھ کےوزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نےکہا ہے کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے، سب سے زیادہ گیس کی پیداوار صوبہ سندھ کی ہےپھرسندھ کےعوام کوگیس مہنگی کیوں دی جارہی ہے؟ملک میں گیس مہنگی ہونےسے سندھ میں کرایہ اورمہنگائی بڑھ جائے گی۔اُنہوں نےکہا کہ پنجاب کو ہرمعاملے پرسبسڈی دی جارہی ہے اورسندھ کوہرماہ مہنگائی کاتحفہ دیاجاتاہے،گیس قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،50 یونٹ تک گیس استعمال کرنے کی قیمت121میں سے380روپےکردی گئی۔اُنہوں نےکہاکہ وفاق کوسی این جی سیکٹر کےلیےگیس کی قیمت میں31فیصد اضافہ نہیں کرنےدیں گے،وفاقی حکومت نے گیس کی نرخوں میں اضافہ کیا تو ٹرانسپورٹرز اور عوام سڑکوں پر ہونگے،وفاق کا یہی رویہ رہا تو پھر نتائج بہت خراب نکلیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...