وفاق نے سندھ کیلئے فنڈز کے صرف اعلان کئے، ایک ٹکا نہیں دیا:اسماعیل راہو

وفاق نے سندھ کیلئے فنڈز کے صرف اعلان کئے، ایک ٹکا نہیں دیا:اسماعیل راہو
وفاق نے سندھ کیلئے فنڈز کے صرف اعلان کئے، ایک ٹکا نہیں دیا:اسماعیل راہو

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے فنڈز کیلئے اعلان توکئے مگر کراچی کو ایک ٹکا نہیں دیا، نیازی کی پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے لیکن سندھ کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا،5ماہ میں پنجاب اور کے پی کو نوازا گیا، کراچی کے لیے وفاق نے5ماہ سے فنڈز جاری نہیں کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ گرین لائن، دادا بھائی ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبے فنڈزکے منتظر ہیں،دیگر صوبوں کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جارہے ہیں تو سندھ کو نظر انداز کیوں کیا جارہا ہے؟ سندھ میں واٹر لاگنگ منصوبے، سمندر کے پانی کو آگے بڑھنے سے روکنے کے منصوبے، این5اور این65جنکشن پرسکھرسے فلائی اوور کی تعمیر نو کے لیے فنڈز نہیں جاری کئے۔وفاق نے سوئی سے کشمور تک روڈکی تعمیر کیلئے بھی فنڈز نہیں رکھے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی