سیدہ شہلارضا 21دسمبر کو کھلی کچری میں عوام شکایات سنیں گی
ٹھٹھہ (این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت کے تحت ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے اپنے ایک اعلامیہ میں آگاہ کیا ہے کہ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا کی جانب سے عوام کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کیلئے 21- دسمبر 2019 بروز ہفتہ صبح 11 بجے جیمخانہ مکلی میں کھلی کچہری منعقد کی جا رہی ہے اس سلسلے میں عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شریک ہوکر اپنے مسائل بیان کریں تاکہ موقع پر ہی ان کے مسائل حل کئے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود مذکورہ تاریخ، وقت اور جگہ پر پابندی سے کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں۔