موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں

موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں
موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورسیالکوٹ موٹروے کو دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے.ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہے۔دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو دوبارہ ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

ملک بھر میں موٹرویز اور قومی شاہرات دھند کی لپیٹ میں ہیں۔روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ۔موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

مزید :

قومی -