پی ڈی ایم اپنے انتشار کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے: فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم اپنے انتشار کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے: فیاض الحسن چوہان
پی ڈی ایم اپنے انتشار کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انتشار کو چھپانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن ان کی ہر تدبیر ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےمریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ  ن لیگ گزشتہ 35 سال سے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور بے نظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیتی رہی۔انہوں نے کہا کہ امید ہوں کہ لاڑکانہ جا کر بیگم صفدر اعوان جلسہ عام میں سب سے پہلے اس بات پر قوم سے معافی مانگیں گی۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا  یہ وہ لوگ ہیں جو کل تک اداروں کی آئینی و قانونی حیثیت کو نہیں مانتے تھے اور  آج ان کی اہمیت تسلیم کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی عدلیہ اور پارلیمنٹ کی حد بندی اور اختیارات میں مداخلت کے حق میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے اور اداروں کی رٹ چیلنج کرنے والے لیگی قائدین کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف اپنی غضب ناک کرپشن بچانے کے لیے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہ بیگم صفدر اعوان کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  سینیٹ انتخابات میں نظر آنے والی ہار سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ پی ڈی ایم اپنے اندرونی انتشار کو چھپانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن ان کی ہر تدبیر ناکام ہوگی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -