چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں کورونا سے خوف وہراس، ڈی ایس پی اور انسپکٹرشکار

چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں کورونا سے خوف وہراس، ڈی ایس پی اور انسپکٹرشکار

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں کورونا  پھیلنے کے نتیجے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک ڈی ایس پی اور انسپکٹر کو کورونا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں کورونا  تیزی سے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ڈی ایس پی چوہنگ اور انسپکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں گزشتہ اڑھائی ماہ سے کورس جاری ہے ایڈوانس کورس کے لئے 75 افسران چوہنگ ٹرینگ سنٹر میں موجود ہیں اور 100 ٹریفک وارڈن اور 300 خواتین بھی شامل چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں کورس کررہے ہیں۔ آئی جی پنجاب چوہنگ ٹریننگ میں سنٹر میں کورونا پھیلنے کا نوٹس لیں۔

چوہنگ ٹریننگ سنٹر

مزید :

علاقائی -