شہر میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی نقدی، زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

شہر میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، لاکھوں کی نقدی، زیورات، قیمتی سامان لوٹ لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلا ئی زیورات سے محروم کردیا گیا۔ شا لیما ر کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے قیصر اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، سا ند ہ ڈاکوؤں نے منظور اور فیملی سے4لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، فیصل ٹا ؤ ن ڈاکو و ں نے شہباز اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیور ا ت،نصیر آباد ڈاکو اشفاق و فیملی کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل،وحدت کالونی سے ڈاکو تنویر سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و موبا ئل فون چھین کر فرار ہوگئے، لٹن روڈ میں ڈاکووں نے فیصل خان اور فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،ہر بنس پو رہ ڈاکووں نے سلیما ن اور فیملی سے3لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مسلم ٹاون ڈاکووں نے رشید اور فیملی سے 1لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورا ت، نشتر کا لو نی ڈاکووں نے نعیم اور فیملی سے 1لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون چھین لیا،نصیرآباد،گلبرگ،ڈیفنس،وحدت کالونی، کوٹ لکھپت، گڑھی شاہو اور سندر سے کاریں جبکہ سرور روڈ، ڈیفنس،بادامی باغ،مصری شاہ،لوئر مال اور ٹاون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری وچھین لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -