حکومت کا منشیات کیخلاف کام کرنیوالی این جی اوز کے مالی آڈٹ کا فیصلہ 

حکومت کا منشیات کیخلاف کام کرنیوالی این جی اوز کے مالی آڈٹ کا فیصلہ 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت ملک بھر میں منشیات کے عادی لوگوں کی تعداد میں اضافے پر وفاقی حکومت نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور منشیات کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی مختلف این جی اوز کے مالی معاملات کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کہ مذکورہ این جی اوز کو غیر ملکی کرنسی کی شکل میں کروڑوں روپے ملنے کے باوجود این جی اوز منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں کمی اور ان کی بحالی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا سکی۔جس کے باعث منشیات کی لعنت دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ مختلف این جی اوز کے مالی معاملات کے آڈٹ کے دوران اس بات کا پتہ چلایا جائے گا کہ این جی اوز کو ملنے والی فنڈنگ کہاں خرچ کی جارہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں غیر ملکی فنڈنگ کے غیر قانونی استعمال کی صورت میں متعلقہ این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔ 

 آڈٹ کا فیصلہ

مزید :

علاقائی -