دوسال بعد بالاآخر پنجاب پولیس وردی کی خریداری کی حتمی اجازت دیدی گئی 

  دوسال بعد بالاآخر پنجاب پولیس وردی کی خریداری کی حتمی اجازت دیدی گئی 

  

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر)دوسال بعد پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری کی حتمی اجازت دیدی گئی، کنٹریکٹ حاصل کرنیوالی کمپنی کی فراہم کردہ سیمپلز کی ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دیدی۔ رواں مالی سال کے اختتام تک پنجاب پولیس کو 2 لاکھ 75 ہزار وردیاں فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب پولیس کی 2 لاکھ 75 ہزار یونیفارم کی تیاری کیلئے مقامی کمپنی کی جانب سے دیئے گئے سیمپلزمنظور کرلئے گئے ہیں۔ وردی کیلئے کپڑا، رنگ اور مضبوطی کی لیب رپورٹ نے سیمپلز کی منظوری دیدی ہے۔ٹیکنیکل کمیٹی نے لیب رپورٹ کے بعد یونیفارم تیاری کا حکم دیدیا ہے۔ اس سے پہلے ایک دفعہ سیمپلز کو معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مسترد کردیا تھا۔ رواں سال پنجاب پولیس کی یونیفارم کیلئے 55 کروڑکے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ کنٹریکٹ کے مطابق ملازمین کیلئے ایک یونیفارم 2 ہزار 15 روپے میں پڑیگا۔آئی جی پنجاب نے جون تک یونیفارم کی سپلائی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ابتدائی طور پر زیادہ نفری والے اضلاع میں یونیفارم دی جائیگی جبکہ ایک اہلکار کو 2 یونیفارمز دی جائیں گی۔

پولیس یونیفارم

مزید :

علاقائی -