(ن) لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

 (ن) لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کی عبوری درخواست ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی،عدالت نے سیف الملوک کھوکھر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سیف الملوک شامل تفتیش نہیں ہو رہے ہیں۔
، عدالت نے ملزم  کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔سیف الملوک کھوکھر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے پراپرٹی فیس جمع نہ کروانے پر مقدمہ درج کررکھاہے۔
سیف الملوک کھوکھر

مزید :

علاقائی -