ترک اداکار اینجن التان کو پاکستان لانیوالے شہری کاشف ضمیر کی 50ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور

   ترک اداکار اینجن التان کو پاکستان لانیوالے شہری کاشف ضمیر کی 50ہزار مچلکوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل انجم نے ترک اداکار اینجن التان کو پاکستان لانے والے شہری کاشف ضمیر کی 50ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے اسے رہاکرنے حکم دے دیا ہے۔تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم کاشف ضمیر کوعدالت میں پیش کیا،پولیس نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرشہری کو دھکمیاں دینے کا مقدمہ درج کررکھاہے،ملزم کے وکیل نے موکل کوضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
 ضمانت منظور

مزید :

علاقائی -