علی ظفر کیخلاف مہم، ایف آئی اے نے میشا،عفت عمر سمیت 8ملزموں کو قصور وار قرار دیدیا

علی ظفر کیخلاف مہم، ایف آئی اے نے میشا،عفت عمر سمیت 8ملزموں کو قصور وار قرار ...

  

لاہور(نامہ نگار)گلوکار،اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کے مقدمہ کا چالان پراسکیوشن کی جانب سے عدالت کو بھجوادیاگیاہے،ایف آئی اے کی جانب سے دائر چالان کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پراسیکیوشن ٹیم نے اسے عدالت بھجوایا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری اس کیس پر سماعت کریں گے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع،اداکارہ عفت عمر سمیت 8ملزموں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

،چالان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزموں نے گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات تو عائد کئے مگر اپنے حق میں شواہد پیش نہیں کر سکے۔

علی ظفر 

مزید :

علاقائی -