جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر پھر فائرنگ، گولہ باری، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
کھوئی رٹہ(آن لائن) بھارتی جنگی جنون تھم نہ سکا، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک کھوئی رٹہ سیکٹر پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کردی اور سول آبادی کو نشا نہ بنایا تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی پر دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں،جبکہ چند روز قبل بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی ایک معصوم بچی شہید ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں چتر، کینھٹی، ٹائیں بیساگالہ پر بھارتی فوج نے گزشتہ روز اچانک سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دریں اثناء، چند روز قبل بھارتی افواج نے کھوئی رٹہ لائن آف کنٹرول کے گاوں ججوٹ بہادر شادی والے گھر میں اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس میں 11 افراد زخمی ہوئے شادی کی تقریب میں اسلام گڑھ سے آئی ننھی پری حورین عرفان زخمی ہوئی جس کو تشویش حالت میں اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے25 روز کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔
بھارتی فائرنگ