پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز شروع: پہلاٹاکر اآج: 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
آکلینڈ(آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائیگا،پہلے میچ کیلئے15رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے،شاداب خان قومی ٹیم کی قیادت کریں گئے،ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے شروع ہو گا،قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے ایڈن پارک میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،قومی کھلاڑیوں نے مسلسل تین گھنٹے تک نیٹ سیشن کیا،نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریکٹس سیشن کے دوران کرکٹرز کو خصوصی لیکچرز دئیے۔۔اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، سرفراز احمد، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض اور محمد رضوان شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بابر اعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی البتہ بابراعظم کی عدم موجودگی نئے کھلاڑیوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی طرح جارحانہ کپتانی کرنے کا عادی ہوں، ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے، یہاں بانڈریز چھوٹی ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19اور کنکشن کے قوانین کی وجہ سے ہمیں 17رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، موسی خان اور عثمان قادر 15 رکنی اسکواڈ میں تو نہیں مگر ضرورت پڑی تو استعمال کرسکتے ہیں۔