بینظیر بھٹو ٹینس چیمپیئن شپ: عقیل خان ومحمد شعیب کی سیمی فائنل میں رسائی 

بینظیر بھٹو ٹینس چیمپیئن شپ: عقیل خان ومحمد شعیب کی سیمی فائنل میں رسائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور مزمل مرتضی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،جبکہ اوشنا سہیل، مہوش چشتی، سارہ محبوب اور عیشا جاوید نے لیڈیز سنگلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج ہونگے۔ اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر اور ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان اور اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل عقیل خان نے یوسیف کو   6-3 اور 7-6 (2) سے،  دوسرے کوارٹرفائنل میں محمد عابد نے شہزاد خان کو 4-6، 6-1 اور 6-1 سے،تیسرے کوارٹرفائنل میں محمد شعیب نے احمد چوہدری کو 6-4 اور 6-4 سیاور چوتھے کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضی نے ہیرا عاشق کو 6-3 اور 6-3 سے  شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، لیڈیز سنگلز کے پہلے کوارٹر فائنل میں سارہ محبوب نے شیزہ ساجد کو شکست سے دوچارکیا۔
6-1 اور 6-1 سے، دوسرے کوارٹرفائنل میں اوشنا سہیل نے عزینا علیم کو 6-0 اور 6-1 سے، تیسرے کوارٹرفائنل میں عیشا جواد نے حانیہ نوید کو 2-6، 6-1 اور 6-3 سے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں مہوش چشتی نے فرح شاہ کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے ک اعزاز حاصل کیا۔