سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سونپنے کا امکان 

سلیم یوسف کو کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سونپنے کا امکان 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) سلیم یوسف کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سونپنے کا امکان روشن ہوگیا۔رواں سال ستمبر میں اقبال قاسم کی جانب سے استعفے کے بعد یہ عہدہ نئی تقرری کا منتظر ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم یوسف کی پی سی بی کے ایک اعلی عہدیدار سے ملاقات میں معاملات تقریبا طے پاگئے ہیں، ان کی چیئرمین احسان مانی سے رسمی ملاقات کے بعد تقرری کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا جائے گا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے 1982 سے 1990تک کے انٹرنیشنل کیریئر میں پاکستان کی جانب سے 32ٹیسٹ اور 86وں ڈے میچز کھیلے۔

،وہ ماضی میں قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -