انٹرنیشنل باکسنگ شو، قومی باکسر محمد وسیم لاہور پہنچ گئے

انٹرنیشنل باکسنگ شو، قومی باکسر محمد وسیم لاہور پہنچ گئے

  

کراچی(آئی این پی)انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے محمد وسیم اور فلپائنی باکسرجینی بوائے بوکا لاہورپہنچ گئے۔ڈبلیوبی سی مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کیلئے محمد وسیم اورجینی بوکا کا مقابلہ  کل  ہوگا۔ 19دسمبرکو شو میں ٹائٹل فائٹ کے ساتھ 6فائٹ بھی ہوں گی۔محمد وسیم پاکستان میں پہلی پروفیشنل فائٹ کے لیے پرجوش ہیں دوسری جانب پروفیشنل فائٹ کیلئے انڈونیشیا کے دو باکسر سابق ایشین چمپئن بی ایس لوپیز اور جیک میکن کراچی پہنچ گئے۔انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے دونوں غیر ملکی باکسر کراچی پہنچے ہیں جہاں پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بی ایس لوپیز کے درمیان فائٹ 19دسمبر کو ہوگی،باکسر بی ایس لوپیز نے عثمان وزیر کو فائٹ کا چیلنج دیا تھا۔دوسری فائٹ میں آصف ہزارہ اور انڈونیشین باکسر جیک میکن مقابلہ کریں گے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -