4روزہ میچ: پاکستان شاہینز پہلی اننگز میں 194رنز بناکر آؤٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 73 اوورز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ کا آغازہوا،نیوزی لینڈ اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان شاہینز کی قیادت روحیل نذیر کررہے ہیں۔پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان جاری چار روزہ میچ کا پہلا روز مکمل ہوگیا،پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 73 اوورز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اظہر علی 58 اور عمران بٹ 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان روحیل نذیر نے 21 رنز بنائے،نیوزی لینڈ اے کے ایڈورڈ جیمز نٹل نے 54 رنز کے 5 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں نیوزی لینڈ اے نے ایک وکٹ کے نقصان پر23 رنز بنالیے ہیں،راچن روندرا اور کین میکلیئر 11 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں،فاسٹ باؤلر محمد عباس ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔