ایشیئن باکسنگ چیمپئن، عثمان وزیر کل اپنے اعزاز کا دفاع کریں 

ایشیئن باکسنگ چیمپئن، عثمان وزیر کل اپنے اعزاز کا دفاع کریں 

  

کراچی(آئی این پی) پاکستان کی تاریخ کے واحد پروفیشنل ایشیئن باکسنگ چیمپئن عثمان کل کراچی میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں۔ عثمان وزیر کا مقابلہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے سابق ایشین پیسفیک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن چیمپئن"بی ایس لوپز"سے ہوگا۔پروفیشنل فائٹ کیلئے انڈونیشیا کے دو باکسر سابق ایشین چیمپئن بی ایس لوپیز اور جیک میکن کراچی پہنچے گئے۔انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے دونوں غیر ملکی باکسر کراچی پہنچے ہیں جہاں پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بی ایس لوپیز کے درمیان کل فائٹ ہوگی۔

 فائٹ 19دسمبر کو ہوگی۔باکسر بی ایس لوپیز نے عثمان وزیر کو فائٹ کا چیلنج دیا تھا۔دوسری فائٹ میں آصف ہزارہ اور انڈونیشین باکسر جیک میکن مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب انٹرنیشنل باکسنگ شو کے لیے پاکستان کے سابق اولمپئن برانز میڈلسٹ حسین شاہ جاپان سے کراچی پہنچ گئے۔عظیم باکسر حسین شاہ پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل فائٹ کے پروموٹر ہیں۔کراچی پہنچنے پر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کے لیے کراچی آیا ہوں۔ پاکستان میں باکسنگ کا سنہرا دور واپس لانے کی خواہش ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -