ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں، ویمن ویٹ لفٹر مریم نسیم

ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں، ویمن ویٹ لفٹر مریم نسیم

  

  

 لاہور(افضل افتخار)پاکستان کی ویمن ویٹ لفٹر مریم نسیم نے کہا کہ پوری دنیا میں کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرنامیرے کھیل کا مقصد ہے جس کے لئے میں دن رات محنت کررہی ہوں اور مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں عمد ہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گی ملک میں کھیلوں کی سر گرمیاں شروع ہونے کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے کامیابی سے جاری رہے گا مگر کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر بھی مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران کھیلوں کو بہت نقصان ہوا تھا مریم نسیم نے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے بس حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے پوری دنیا میں کھیل کو بہت اہمیت حاصل ہے اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کھیل تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -