ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے، صباء شہزادی

 ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے، صباء شہزادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر صبا شہزادی نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔آج سے میری نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہورہا ہے جس میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ایک سوال کے جواب میں صبا شہزادی نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پراجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے۔

مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -