سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ”دھواں“  35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا

   سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ”دھواں“  35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ”دھواں“ 35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا۔سجاد علی کا 1986ء  میں ریلیز ہونے والا گیت ’دھواں‘ اپنے دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا اور اْن کے کیریئر کے بہترین گیتوں میں شمار کیا جاتا تھا لیکن اب نئے انداز کے ساتھ پیش کئے جانے والے اس گیت نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ایک برانڈ کی جانب سے ماضی کے مشہور گیتوں کو ری مکس کرکے پیش کیا جا رہا ہے اس بار ماضی کا گیت ’دھواں‘ بھی نئے ورژن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں اس بار بھی سجاد علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مزید :

کلچر -