سیاستدانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا، نازیہ وسیم 

 سیاستدانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا، نازیہ وسیم 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سی ای او سکس سینس نازیہ وسیم نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے سقوط ڈھاکہ سے کوئی سبق نہیں سیکھا،آج ملک میں ایک بار پھر ملکی سا  لمیت اور مسلح افواج کے خلاف زبان دراز کرکے ملک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کا دن ہمیں سانحہ APCپشاور اور سانحہ سقوط ڈھاکہ کی یاد دلاتا ہے،قوم نے ان واقعات کوانتہائی دکھ اور تکلیف سے برداشت کیا مگر زندہ قومیں ایسے واقعات سے مایوس نہیں بلکہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کرتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایک بار پھربد ترین دور سے گزر رہاہے گزشتہ ادوار میں بر سر اقتدار ٹولے نے لو ٹ ماراور کرپشن ملک کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے اور غیر جمہوری قوتوں کو کھلے عام سیاسی نظام اور جمہوریت کے خلاف کھل کھیلنے کا موقع ملا۔

مزید :

کامرس -