صفائی نظام معطل، جابجاگندگی کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ 

صفائی نظام معطل، جابجاگندگی کے ڈھیر، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ 

  

 لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور میں صفائی نہ ہونے سے جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا،گزشتہ کئی روز سے شہر میں صفائی نہ ہونے کے برابرہے جس کی وجہ سے نہ صرف گلیوں بلکہ سڑکوں پر بھی گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں،تعفن پھیلنے سے  بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ صفائی کی بہتری کیلئے ترک کمپنی جس کا معاہدہ صوبائی حکومت سے 31 دسمبر تک کا تھا اس نے کئی روز قبل کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے گندگی شہر کا مقدر بن گئی ہے جبکہ کارپوریشن صفائی کے حوالے سے اپنا کام کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے جس نے نئے سال سے شہر بھر میں صفائی کا نظام سنبھالنا ہے اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ گندگی نے ہمیں پریشان کردیا ہے گاڑیاں کوڑا اٹھانے کیلئے نہیں آرہیں اور دن بدن صفائی کا نظام بہت خراب ہورہا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر شعبہ کی طرح اس طرف بھی توجہ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور صرف بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی کو قابو پانے کے لئے عملی طور پر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ایک صحتمند معاشرہ پروان چڑھ سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -