”اوبر کونیکٹ“ کے نام سے ڈلیوری کانیا نظام متعارف
اسلام آباد(پ ر)اوبر پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی اوبر کونیکٹ(Uber Connect)نامی ایپ متعارف کرادی ہے جس سے صارفین کومارکیٹ سے سامان منگوانے یادوست احباب کو بجھوانے میں مدد ملے گی۔یہ اضافی سہولت ان صارفین اور ڈرائیورز کی بڑھتی ہوئی تعداد کی مزید مدد کرے گی جو ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں، باالخصوص کورونا وباء کی دوسری لہر میں یہ زیادہ کارآمد ثابت ہوگی۔اوبر کونیکٹ رواں سال کے شروع میں ملک کے اندر متعارف کرائی گئی اوبر ڈلیوری کی جدید قسم ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر کے صارفین کی طلب کے پیش نظر ترتیب دی گئی تھی۔تقابلی طورپر اوبر کونیکٹ اشیاء کی نقل وحمل کی نئی قسم ہے جو دو طرح کی خدمات فراہم کرتی ہے،ایک یہ کہ صارف اپنے دوست احباب کو سامان بجھوا سکے گاجبکہ دوسری قسم میں صارف مارکیٹ سے سامان منگواسکے گا جس کے تحت اوبر کا ڈرائیور قریبی سٹور،فارمیسی یا دکان سے صارف کی طلب کے مطابق سامان اٹھا کر مطلوبہ جگہ پر پہنچائے گا۔ایپ کے ذریعے دی جانے والی اس سہولیات سے اوبر کونیکٹ کا مقصد اپنے صارفین کو سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے روزمرہ امورکی انجام دہی میں مدد دیناہے۔اوبر کی کوشش ہے کہ اپنے ان ڈرائیورزکے لیے کمائی کے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں جو وباء کے دوران لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئے ہیں،لہذا آن ڈیمانڈ سروس کے طورپر ”اوبر کونیکٹ“ کے ذریعے ڈلیوری آرڈرز کو اسی دن”اوبر موٹو ڈرائیورز“ کے ذریعے پہنچایاجائے گا جو ان آرڈرز کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی رائیڈز بھی بک کرسکیں گے۔
پاکستان میں اوبر کے جنرل منیجر سعد نوید پال کہتے ہیں کہ”پاکستان وسط ایشیا اور افریقہ کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں سال کے شروع میں پیش کی گئی ڈلیوری سروس کی کامیابی کے بعد اوبر کونکیٹ نامی ایپ متعارف کرائی جارہی ہے،ہمیں فخر ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ایک ایسی ایپ تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو نہ صرف صارفین کے لیے آسانی پیدا کرے گی بلکہ ڈرائیورز کو معاشی طورپر مستحکم بنانے کاموقع بھی دے گی۔اوبر کونیکٹ کا آغاز ہمارے اس نئے معمول کا ایک حصہ ہے جس کے تحت ہم لوگوں کو بحفاظت موجودہ دورمیں صارفین کے بدلتے ہوئے رجحانات سے متعارف کرائیں گے۔“فی الحال کراچی،لاہور،اسلام آباد پر مشتمل تین شہروں میں اوبر کونیکٹ تک رسائی دی گئی ہے جو کہ اوبرکی ایپ کے ذریعے استعمال کی جاسکے گی۔پیکج کا وزن 15کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے جو کہ زیادہ سے زیادہ 3ہزار روپے مالیت کا ہوسکے گا،بھیجنے والے کی طرف سے اچھی طرح پیک کیا ہونا چاہیے تاکہ بحفاظت ترسیل یقینی ہوسکے۔صارفین گروسری کی خریداری، لانڈری کی پک اپ کے بارے میں اوبر کونیکٹ کے ذریعے آرڈر بک کراسکیں گے۔اوبر کونیکٹ،مصر،آسٹریلیا،میکسیکو،کینیڈا اور امریکہ میں شاندار کامیابی کے بعد اس وقت پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔