ہواوے کا سمارٹ فونز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف

ہواوے کا سمارٹ فونز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف

  

بیجنگ(پ ر)ہواونے  اسمارٹ فونز کے لیے  HarmonyOS 2.0 Beta  ریلیز کر دیا ہے۔  باضابطہ طور پر یہ Beta  ورژن ہواوے ڈیویلپر ڈے بیجنگ 2020 کے موقع پر کیا گیا جومکمل HarmonyOS ایکوسسٹم کی تیاری کی جانب ایک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اسمارٹ ایپ ڈیویلپرز Beta  2.0کے لیے ہواوے ڈیویلپر کی آفیشل ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔HarmonyOS سسٹم کی جامع صلاحیتوں میں ایک APIs اور پاورفل ٹولز، مثلاً DevEco Studio simulator، جسے مزید بہتر بنایا گیا ہے،کی کثیر تعداد شامل ہے اور یہ تمام APIs اور ٹولز ہر شخص کے لیے دستیاب ہیں اوراسمارٹ فونز کے لیے HarmonyOS سے مطابقت رکھنے والی ایپ کی تیاری میں بہترین سہولت فرہم کرتے ہیں۔ ہواوے کو توقع ہے کہ اس ایکو سسٹم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ڈیویلپرز ہواوے کے پارٹنرز بنیں گے اور موبائل فون استعمال کرنے والوں کو بے جوڑ  AI Life سے حاصل ہونے والے فوائد کی مکمل رینج تک رسائی فراہم کریں گے جن میں ایسی اسمارٹ سروسز بھِی شامل ہیں جو نئے اور غیر معمولی طریقوں سے، گھر پر، جم میں، آفس میں یا پھر سفر کے دوران انٹرایکٹ کرتی ہیں، تفریح فراہم کرتی ہیں اور تعلیم دیتی ہیں۔ہواوے کنزیومر بزنس گروپ سافٹ ویئر کے صدر، وانگ چھینگلو (Chenglu  Wang) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ”HarmonyOS حقیقی معنوں میں ایک سنگ میل ہے کیوں کہ یہ اس بات کو نئے انداز میں بیان کرتا ہے۔

 کہ لوگ اور ڈیوائسز، روزمرہ کی زندگی میں،کس طرح آپس میں کام کریں۔ڈیوائسز اور سروسز اب زندگی کے مخصوص انداز تک محدود نہیں ہیں اور اب استعمال کرنے والے آزادانہ طور پر اپنی ڈیوائسز کو کسی بھی انداز کی سیٹنگ کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ HarmonyOS ’سپر ڈیوائسز‘  تیار کرے گا جن میں، پہلے سے زیادہ،زیادہ بھرپور ایپس موجود ہوں گی  اور جن کے ساتھ زندگی بدل دینے والی ’سپر سروسز‘ بھی موجود ہوں گی۔

مزید :

کامرس -