ڈپٹی کمشنرگلی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہم

ڈپٹی کمشنرگلی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر برہم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)  ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے قربان لائن اور سبزہ زار کی یونین کونسلز کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور کے دورہ کا مقصد شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی سخت چیکنگ کا آغاز کرنا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے گلی کو پی سی سی کرنے کے عمل میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا جائزہ لیا۔ مٹیریل کو چیک کرنے کے لیے تین سے چار انچ کھدائی کروائی گئی۔ناقص مٹیریل استعمال کرنے پر ڈی سی لاہور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -