طلبا کابہترین معاشی مستقبل بنیادی ترجیح ہے، علی سلمان صدیق
لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے گریجوایٹس وسیلہ کے پلیٹ فارم سے نئے معاشی مواقع حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایم او یو ہمارے لیدر،سرامکس،ٹکسٹائیل گارمنٹس اور دیگر ٹریڈیز کے ڈپلومہ ہولڈرز کو ایک طرف اپنا کاروبار کرنے کے لئے گائیڈ لائن، معاونت، قرضوں کے حصول میں سہولت دے گا تو دوسری طرف ان مصنوعات کی اچھے داموں فروخت کے لئے آن لائن نیشنل اور انٹر نیشنل مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔ایم او یو کی تقریب ٹیوٹا سیکریٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئی۔ایم او یو پر چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور سی ای او وسیلہ عقیل خالد نے دستخط کئے۔علی سلمان صدیق نے کہا کہ وسیلہ ان تمام ٹریڈز میں ٹیوٹا کے ڈپلومہ ہولڈرز کی گریڈنگ بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وژن میں اپنے طلبا کیلئے بہترین معاشی مستقبل بنیادی ترجیح ہے۔
ہم اپنے ان طلبہ کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں جو پہلے پاس آوٹ ہو چکے ہیں۔کیونکہ ہم سے پہلے طلبہ کے لئے روزگار کا حصول ممکن بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ وسیلہ 43 ممالک کی مارکیٹس تک رسائی رکھتا ہے۔ جو ہمارے طلبہ کو اپنی مصنوعات کی بہترین قیمتیں دلوانے میں مدد گار ہو گا۔اس ایم او یو کے تحت ٹیوٹا اپنا پہلا ٹیوٹ برانڈ بھی متعارف بنائے گا۔